ابنا: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہوں منجملہ القاعدہ کے عناصر کے ساتھ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں وسیع پیمانے پر شراکت اور انتہا پسندانہ افکار و نظریات سے متاثر ہونے کے بعد یہ امریکی شہری وطن واپسی پر، ملکی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین سال کے عرصے کے دوران شام میں سرگرم جنگجوؤں کے ساتھ لڑنے والے امریکی باشندوں کے صحیح اعداد و شمار کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات موجود نہیں ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان امریکی دہشتگردوں کی وطن واپسی کے بعد ممکنہ طور پر سیکورٹی خطرات بڑھ جائیں گے اور ان کی امریکہ میں موجودگی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ کے ایک غیر سرکاری دفاعی تحقیقاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں امریکی باشندوں سمیت 15 ہزار غیرملکی بشار اسد کے خلاف لڑ رہے ہیں جبکہ آزاد ذرائع ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485328
امریکی حکام نے خبر دار کیا ہے کہ شام میں سرگرم دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے والے امریکی شہری ملک کی سیکورٹی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔